میرپور ڈویژن کے تمام 13 حلقوں کے انتخابی نتائج الیکشن رابطہ سیل کی جانب سے قومی اور مقامی میڈیا کو باقاعدہ جاری کیے جائیں گے، محمد حنیف ملک

انچارج الیکشن رابطہ سیل پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر محمد حنیف ملک نے کہا ہے کہ 27 جولائی کو میرپور ڈویژن کے تمام 13 حلقوں کے انتخابی نتائج الیکشن رابطہ سیل کی جانب سے قومی اور مقامی میڈیا کو باقاعدہ جاری کیے جائیں گے۔

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):انچارج الیکشن رابطہ سیل پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر محمد حنیف ملک نے کہا ہے کہ 27 جولائی کو میرپور ڈویژن کے تمام 13 حلقوں کے انتخابی نتائج الیکشن رابطہ سیل کی جانب سے قومی اور مقامی میڈیا کو باقاعدہ جاری کیے جائیں گے۔

یہاں جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ ایف۔6 اسلام آباد میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ تمام فوکل پرسنز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور فوری رابطے کے لیے میڈیا اور فوکل پرسنز پر مشتمل خصوصی واٹس ایپ گروپ بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ انتخابی نتائج کی بروقت اور مستند ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔

مزید خبریں