پنجاب پولیس کی جانب سے ایک اور شہیداہلکار کے خاندان کو گھر فراہم

پنجاب پولیس کی جانب سے ایک اور شہیداہلکار کے خاندان کو گھر فراہم کر دیا گیا ۔

لاہور۔27جولائی (اے پی پی):پنجاب پولیس کی جانب سے ایک اور شہیداہلکار کے خاندان کو گھر فراہم کر دیا گیا ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے فنڈز سے راجن پور کے علاقے گڑھی سلطان شاہ میں شہید کے اہل خانہ کی پسند کے مطابق گھر خریدا گیا۔ کانسٹیبل محمد رفیق نے 2024 میں کچہ کے علاقے میں دورانِ ڈیوٹی ڈاکوئوں کی فائرنگ کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ شہید کے سوگواران میں اہلیہ، سات بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران وطن پر قربان ہو کر فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی۔ پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔

مزید خبریں