اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ شام کے خلاف عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے۔
شام پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں ختم کی جائیں ، سیکرٹری جنرل اقوم متحدہ
مزید خبریں
دمشق۔27جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ شام کے خلاف عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے۔
العربیہ اردو کے مطابق یہ مطالبہ انہوں نے شام کے دورے کے اختتام کے دوران کیا ۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے شام کے خلاف پابندیوں میں نرمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان نئے قدامات سے شام کے لیے معاشی سرگرمیوں کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے شام کے خلاف عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ شام میں 13 سال کی خانہ جنگی کے بعد ملکی معیشت کو نئے سرے سے بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ عالمی بینک کے ایک تخمینے کے مطابق شام کی تعمیر نو کے لیے 216 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ یو این او اس اہم موقع پر شام کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ شام کے عوام اور حکومت کا ساتھ دے کیونکہ شام اس وقت ایک دوراہے پر کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کا شام کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ان سے قبل 2009 میں اس وقت کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام کا دورہ کیا تھا۔








