دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 62 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 81 ہزار 300 کیوسک

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 62 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 81 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 18 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 18 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 19 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 11 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 19 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 11 ہزار 200 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 39 ہزار 800 کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 3 لاکھ 64 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 45 ہزار 800 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 82 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 44 ہزار 900 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 70 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار 300 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 46 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 4 ہزار کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد ایک لاکھ 84 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 76 ہزار 700 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد ایک لاکھ 39 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1531.11 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.513 ملین ایکڑفٹ، منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1189.65 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.614 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.112 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔