محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا، آر ای سی پی پاکستان اور یونیورسٹی آف ہری پور کے شعبہ ماحولیاتی سائنسز نے پیر کو یونیورسٹی آف ہری پور میں مشترکہ طور پر شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔
محکمہ جنگلات،آر ای سی پی اور یونیورسٹی آف ہری پور کے شعبہ ماحولیاتی سائنسز کے زیراہتمام شجرکاری مہم

مزید خبریں
ہری پور۔ 27 جولائی (اے پی پی):محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا، آر ای سی پی پاکستان اور یونیورسٹی آف ہری پور کے شعبہ ماحولیاتی سائنسز نے پیر کو یونیورسٹی آف ہری پور میں مشترکہ طور پر شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب ایک ماحول دوست اقدام کے تحت منعقد کی گئی جس کا مقصد اجتماعی کوششوں، ماحولیاتی آگاہی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف قوت مدافعت کے ذریعہ ایک سرسبز اور صحت مند مستقبل کو فروغ دینا ہے ۔ ترجمان یونیورسٹی آف ہری پور کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق تقریب سے ڈویژنل فارسٹ آفیسر ہری پور عقیل عباسی، انسپکٹر جنرل آف فارسٹس (جنگلات) سید محمود ناصر، چیف ایگزیکٹو آفیسر آر ای سی پی پاکستان ڈاکٹر ارشاد رامی نے خطاب کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی آف ہری پور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے محکمہ جنگلات، آر ای سی پی پاکستان اور یونیورسٹی کی مشترکہ کوششوں کو سراہا اور پائیدار ماحول کیلئے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کے دوران مہمانوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس کے بعد معززین، فیکلٹی، طلبا اور شرکا کی گروپ فوٹو لی گئی۔ تقریب میں مہمانوں اور شرکا کی جانب سے یونیورسٹی کیمپس میں پودے لگانے کا عمل بھی شامل تھا جو ایک سرسبز پاکستان کے عزم کی علامت ہے۔ تقریب کا کامیاب انعقاد منتظمین کی ٹیم کی مخلصانہ کوششوں سے ممکن ہوا جن میں پروفیسر اظہر رشید، پروفیسر عالیہ ناز، ڈاکٹر ایاز خان، ڈاکٹر وصال شاہ، ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن اور مصباح خلیل کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف ہری پور کے شعبہ ماحولیاتی سائنسز کے پی ایچ ڈی، ایم فل اور بی ایس کے ریسرچ طلبا شامل تھے ۔








