صوبائی وزیر صحت کی ہدایت پر کوئٹہ میں شجرکاری مہم

بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی ہدایت پر پی پی 39 کے نوجوانوں نے نواکلی ہنہ بائی پاس میں شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا

کوئٹہ۔ 27 جولائی (اے پی پی):بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی ہدایت پر پی پی 39 کے نوجوانوں نے نواکلی ہنہ بائی پاس میں شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ اس مہم کے دوران نوجوانوں نے ماحول کو سرسبز بنانے کے عزم کے ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں درخت لگائے۔ترجمان صوبائی وزیر صحت کے مطابق شجرکاری مہم کا مقصد علاقے میں ماحولیاتی بہتری، آلودگی میں کمی اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف اور سرسبز ماحول کو فروغ دینا ہے۔ نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ اس مہم کو کامیاب بنایا اور ماحول دوست سرگرمیوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ترجمان صوبائی وزیر صحت نے اے پی پی کو بتایا کہ شجرکاری مہم آئندہ بھی جاری رہے گی تاکہ کوئٹہ سمیت پورے علاقے کو زیادہ سے زیادہ سرسبز اور صاف ستھرا بنایا جا سکے۔