قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
چیچہ وطنی، ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 ایجنٹ گرفتار

مزید خبریں
چیچہ وطنی۔ 31 جولائی (اے پی پی):قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پنجاب کے حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال سے "را” کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان عبدالعزیز اور ولایت شاہ پشاور کے رہائشی ہیں، ملزمان سے4 کلوبارودی مواد، 3 آئی ای ڈیز اور 3 کلاشنکوف برآمد ہوئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشتگردی کرنا چاہتے تھے، ملزمان سیکیش اور دہشتگردی کا سامان قبضے میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








