تھانہ طورو مردان پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش گرفتار کرکے 58 گرام آئس اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
تھانہ طورو مردان پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 31 جولائی (اے پی پی):تھانہ طورو مردان پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش گرفتار کرکے 58 گرام آئس اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
تر جمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ طورو مردان پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ناصر اور صداقت کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 58 گرام آئس، 1 عدد پستول اور 25 عدد کارتوس برآمد کرکے پولیس تحویل میں لے لیے گئے۔ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔مردان پولیس منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔








