لاہور ،ویزا فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل نےمائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ایک اشتہاری سمیت دو انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

لاہور۔31جولائی (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل نےمائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ایک اشتہاری سمیت دو انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد نواز اور محمد شاہد شامل ہیں۔ ملزمان کو چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران لاہور اور شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ورک ویزوں کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 7 لاکھ 77 ہزار روپے ہتھیائے۔ گرفتار ملزم محمد نواز ایف آئی اے لاہور کو 2025 سے مطلوب تھا۔ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔