وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے المناک حادثہ میں مزدوروں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کوئلے کی کان کے حادثہ میں مزدوروں کی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار
مزید خبریں
اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے المناک حادثہ میں مزدوروں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سورنج میں کوئلے کی کان میں گیس بھرجانے کےباعث ہونے والا حادثہ نہایت افسوسناک ہے۔ وزیراعظم نے پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو امدادی کاروائیوں کو موثر اور مستعد انداز میں جاری رکھنے اور تمام زخمیوں کے بروقت ریسکیو اور علاج کے لئے خصوصی انتظامات یقینی بنانے اور متاثرہ مزدوروں کے ریسکیو اور ریلیف تک ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔وزیراعظم نے کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے مستقل حفاظتی اقدامات اٹھانے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔








