سپیکر قومی اسمبلی کا سورینج کوئلہ کان حادثے میں مزدوروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سورینج کوئلہ کان حادثے میں مزدوروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سورینج کوئلہ کان حادثے میں مزدوروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعے کو ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سورینج میں کوئلہ کان کا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے،محنت کش افراد ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔سردار ایاز صادق نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

مزید خبریں