فیصل آباد پولیس نے قتل و اقدام قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا، اس نے 8 سال قبل اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل اور 2 کو زخمی کیا تھا۔
فیصل آباد، پولیس نے قتل و اقدام قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 31 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے قتل و اقدام قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا، اس نے 8 سال قبل اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل اور 2 کو زخمی کیا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے قتل و اقدام قتل میں ملوث ملزم اعجاز کو گرفتار کرلیا جس نے 8سال قبل مقدمہ بازی کی رنجش میں ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے جاوید کو قتل اور خالد پرویز و محمد یونس کو زخمی کر دیا تھا۔ایس ایچ او لنڈیانوالہ عدیل مصطفی نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔








