اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں1کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی118.33 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، ایک کروڑ 73 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد 8ملزمان گرفتار
اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں1کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی118.33 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کو ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے سامان میں اوون سے5.038کلو آئس برآمد کرلی۔پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان میں جذب 3.953کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
فیڈرل بی ایریا کراچی کوریئر آفس میں اٹلی جانیوالے پارسل میں ڈسپوزیبل کپ سے 1.34کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی سے 36کلو چرس،600 گرام افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔تربت ڈسٹرکٹ کیچ کے قریب گاڑی سے 45کلوافیون،9کلو چرس،9.45کلو آئس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سپر ہائی وے کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 6کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ویلج ابڑو ڈسٹرکٹ سکھر کےقریب ملزم سے 1کلوگرام چرس برآمد کرلی۔کلفٹن کراچی میں پارک کے قریب ملزم کے قبضے سے 950گرام ہیروئن برآمد کرلی۔کارروائیوں کاانسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔









