صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس، جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر جاری پیش رفت کاجائزہ لیا گیا

"وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور سے متعلق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔”

لاہور۔1اگست (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور بارے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر جاری پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین بورڈ ڈاکٹر فرقد عالمگیرنے اجلاس میں شرکت کی۔ہیلتھ اکانومسٹ ڈاکٹر محمد عدنان خان نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سبرینا جمیل نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف اسامیوں پر جاری بھرتی کے عمل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کو عوام کیلئے آپریشنل کرنے کے حوالہ سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انسٹیٹیوٹ خطے کی عوام کو انشا اللہ عالمی معیار کی صحت سہولیات دے گا۔انسٹیٹیوٹ کو جلد مکمل فعال کرکے دل کے مریضوں کو نئی سہولتیں دی جائیں گی۔یہ ادارہ امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے لینڈ مارک ثابت ہوگا۔صوبہ بھر میں امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس ادارے میں مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انشا اللہ بہترین ایچ آر اور بائیو میڈیکل ایکوپمنٹ کے ساتھ ہسپتال جلد فعال کریں گے۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایاکہ انشا اللہ یہ ادارہ گیم چینجر ثابت ہوگا اور ہسپتالوں میں مریضوں تک معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔