"وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا ہے۔”
وزیراعظم شہباز شریف کا ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میںفتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
لاہور ۔1اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ وزیراعظم نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر حافظ احسان الٰہی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ عزم استحکام ‘‘کے ویژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں








