وزیراعلی مریم نواز کی کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی باکسرفاطمہ زہرہ کو مبارکباد

"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی پہلی خاتون باکسر کو میڈل جیتنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی شاندار کامیابی کو ملک و قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔”

لاہور۔1اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی پہلی خاتون باکسر کو میڈل جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

وزیراعلی نے باکسرفاطمہ زہرہ کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے پاکستان کی بیٹیاں آگے بڑھ کر خود کو منوا رہی ہیں۔ فاطمہ زہرہ کامن ویلتھ گیمزمیں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسرہیں۔