ضلع خیبر کے مختلف مقامات پر ریسکیو ٹیمیں تعینات

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد، ڈائریکٹر آپریشن سنٹر عمران خان یوسفزئی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر شارق ریاض خٹک کی ہدایت پر ضلع خیبر کے موسمیاتی لحاظ سے حساس مقامات پر ریسکیو ٹیمیں تعینات ہیں۔

پشاور۔ 02 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد، ڈائریکٹر آپریشن سنٹر عمران خان یوسفزئی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر شارق ریاض خٹک کی ہدایت پر ضلع خیبر کے موسمیاتی لحاظ سے حساس مقامات پر ریسکیو ٹیمیں تعینات ہیں۔

ریسکیو 1122 خیبر کے مطابق ریسکیو ٹیمیں پاک افغان شاہراہ پر 7 ہائی رسک کاز ویز پر ڈیوٹی دے رہی ہیں جس میں علی مسجد کھٹہ کشتہ خوڑ، پڑانگ سنگ فرش خوڑ، ولی خیل فرش، زیارت چیک پوسٹ فرش خوڑ، نیکی خیل فرش خوڑ، سدو خیل فرش خوڑ اور نادر خان کلی فرش خوڑ شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 نے عوام سے اپیل کی ہے بارشوں کے دوران ندی نالوں اور سیلابی گزرگاہوں سے دور رہیں، ڈارئیور حضرات احتیاط کریں والدین بچوں کو پانی کے قریب نہ جانے دیں۔ واضح رہے کہ 5 اگست تک محکمہ موسمیات کا بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔