موٹروے پولیس نے حفاظتی باڑ چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

موٹروے پولیس ایم-2 نے فیض پور کے قریب حفاظتی باڑ چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق گشت کے دوران چند افراد کو حفاظتی باڑ اکھاڑتے ہوئے دیکھا۔ موٹروے پولیس کی گاڑی کو دیکھتے ہی ملزمان فرار ہوگئے، تاہم ایک ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور۔2اگست (اے پی پی):موٹروے پولیس ایم-2 نے فیض پور کے قریب حفاظتی باڑ چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق گشت کے دوران چند افراد کو حفاظتی باڑ اکھاڑتے ہوئے دیکھا۔ موٹروے پولیس کی گاڑی کو دیکھتے ہی ملزمان فرار ہوگئے، تاہم ایک ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر تقریبا250 میٹر چوری شدہ حفاظتی باڑ برآمد کر لی گئی۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ فیکٹری ایریا، شیخوپورہ کے حوالے کر دیا گیا، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹروے کی حفاظتی باڑ مسافروں کی جانوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔