جعلی عدالتی حکم نامہ جاری کرنے والے ملزم کو نو ماہ قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے) لاہور زون کے ترجمان نے کہا ہے کہ عدالتی ریکارڈ میں رد و بدل اور رشوت ستانی میں ملوث ملزم کو سزا ہو ئی ہے۔ ملزم نے عدالتی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کر کے جعلی بریت کا حکم نامہ جاری کیا تھا،ملزم نے جعلی عدالتی حکم نامہ جاری کرنے کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت وصول کی تھی،

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے) لاہور زون کے ترجمان نے کہا ہے کہ عدالتی ریکارڈ میں رد و بدل اور رشوت ستانی میں ملوث ملزم کو سزا ہو ئی ہے۔ ملزم نے عدالتی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کر کے جعلی بریت کا حکم نامہ جاری کیا تھا،ملزم نے جعلی عدالتی حکم نامہ جاری کرنے کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت وصول کی تھی،م

لزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 117/2013 بدعنوانی اور جعلسازی کی دفعات کے تحت درج کی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق اسپیشل جج سنٹرل-II لاہور نے ملزم کو نو ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم مزید چھ ماہ قیدِ سادہ بھگتے گا۔مقدمہ کی کامیاب پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ایف آئی اے لاہور اقرا الطاف نے کی۔