فیصل آباد میں مسیحی برادری کے مذہبی اجتماعات کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات

توار کومسیحی برادری کی دعائیہ تقریبات اور مذہبی عبادات کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے فیصل آباد پولیس نے سکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات کیے گئے۔ترجمان کے مطابق سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام چرچز کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا تاکہ مسیحی برادری کے افراد بلا خوف و خطر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

فیصل آباد۔ 02 اگست (اے پی پی):اتوار کومسیحی برادری کی دعائیہ تقریبات اور مذہبی عبادات کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے فیصل آباد پولیس نے سکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات کیے گئے۔ترجمان کے مطابق سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام چرچز کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا تاکہ مسیحی برادری کے افراد بلا خوف و خطر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

اس مقصد کے لیے چرچز اور ان کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے جبکہ سینئر پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر صورت حال کی نگرانی کرتے رہے۔ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے ضلع بھر سے 1100 سے زیادہ پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ ۔ ڈیوٹی کی مؤثر نگرانی کے لیے سینئر پولیس افسران مختلف چرچز کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا ذاتی طور پر جائزہ بھی لیتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ نگرانی کے جدید نظام کو بھی مؤثر طریقے سے استعمال میں لایا جا رہا گیا۔ سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی سسٹم کے ذریعے چرچز اور گردونواح کی مکمل مانیٹرنگ کی گئی جبکہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے عبادت گاہوں میں آنے والے ہر فرد کی سخت چیکنگ کی گئی اس کے علاوہ داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر چیکنگ کا نظام نافذ کیا گیا تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کو بروقت روکا جا سکے۔ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور پولیس کی مختلف موبائل ٹیمیں چرچز اور ارد گرد کے علاقوں میں مسلسل گشت کر رہیں۔

پولیس کی جانب سے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سکیورٹی کے انتظامات کو ہر لحاظ سے فول پروف بنایا گیا جبکہ متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی واقعے سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے کہا کہ مسیحی برادری کی جان، مال اور عبادت گاہوں کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں گے۔