ڈی جی ریسکیو 1122 کا پل چوکی واٹر ریسکیو پوائنٹ کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد نے پل چوکی پر دریائے سوات کے کنارے قائم واٹر ریسکیو پوائنٹ کا دورہ کیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان نے انہیں مون سون ایمرجنسی پلان، ٹیموں کی تعیناتی اور حفاظتی انتظامات پر بریفنگ دی۔

ملاکنڈ۔ 02 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد نے پل چوکی پر دریائے سوات کے کنارے قائم واٹر ریسکیو پوائنٹ کا دورہ کیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان نے انہیں مون سون ایمرجنسی پلان، ٹیموں کی تعیناتی اور حفاظتی انتظامات پر بریفنگ دی۔

ڈی جی نے ریسکیو آلات، کشتیوں اور اہلکاروں کی تیاری کا جائزہ لیتے ہوئے مون سون میں مسلسل نگرانی اور بروقت رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر شاہ فہد نے سیاحوں سے بھی ملاقات کی اور دریاؤں میں نہانے سے گریز، بچوں کی حفاظت اور ریسکیو 1122 کی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔