وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گانوں کے ذریعے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے والے نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے معروف لوک گلوکار گل میر جمالی کو اتوار کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ مدعو کر کے ان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران گل میر جمالی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کو اپنی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا …
وزیر اعلیٰ بلوجستان سے مقامی گلوکار گ گل میر جمالی کی ملاقات
کوئٹہ۔ 02 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گانوں کے ذریعے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے والے نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے معروف لوک گلوکار گل میر جمالی کو اتوار کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ مدعو کر کے ان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران گل میر جمالی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کو اپنی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنی روایتی انداز میں محبت بھرے گیت پیش کیے۔
فنکار نے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں گانا بھی سنایا جسے میر سرفراز بگٹی نے سراہتے ہوئے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے لوک فنکار صوبے کی ثقافت، روایات اور مثبت تشخص کے حقیقی سفیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی فن اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ایسے باصلاحیت افراد کی سرپرستی جاری رکھی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے گل میر جمالی کے خلوص، محبت اور فن سے وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فن لوگوں کے دلوں کو جوڑنے اور معاشرے میں مثبت پیغام عام کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی ثقافتی ورثے کے فروغ اور مقامی فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اس موقع پر گل میر جمالی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی محبت، شفقت اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات ان کے لیے ایک اعزاز ہے اور وہ اپنی آواز کے ذریعے بلوچستان کی ثقافت اور محبت کے پیغام کو مزید فروغ دیتے رہیں گے۔









