اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں بھرتی 2026 کے سلسلے میں ایف نائن پارک اور پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز ٹیسٹ سنٹر میں امیدواروں کے رننگ اور فزیکل ٹیسٹ جاری ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایف نائن پارک میں ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق خود بھرتی کے تمام مراحل کی نگرانی تاکہ ہر امیدوار کو مساوی اور منصفانہ موقع فراہم کیا جا سکے ۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں بھرتی ،رننگ اور فزیکل ٹیسٹ منظم انداز میں جاری
اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں بھرتی 2026 کے سلسلے میں ایف نائن پارک اور پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز ٹیسٹ سنٹر میں امیدواروں کے رننگ اور فزیکل ٹیسٹ جاری ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایف نائن پارک میں ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق خود بھرتی کے تمام مراحل کی نگرانی تاکہ ہر امیدوار کو مساوی اور منصفانہ موقع فراہم کیا جا سکے ۔
جبکہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق کی نگرانی میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز ٹیسٹ سنٹر پر اسلام آباد پولیس ریکروٹمنٹ 2026 کے فزیکل اور رننگ ٹیسٹ جاری ہیں۔ سینئر افسران بھی موقع پر موجود رہ کر ٹیسٹ کے ہر مرحلے کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں ۔ سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ امیدواروں کے ٹیسٹ کے ہر مرحلے پر خود نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ تمام مراحل منظم انداز میں مکمل ہوں۔









