ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا مختلف گرجا گھروں کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوری کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور مذہبی مقامات کی سیکورٹی کے سلسلہ میں پولیس افسران کی جانب سخت نگرانی کی جا رہی ہے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اتوار کے روز شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ …

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوری کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور مذہبی مقامات کی سیکورٹی کے سلسلہ میں پولیس افسران کی جانب سخت نگرانی کی جا رہی ہے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اتوار کے روز شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

ایس ایس پی آپریشنز نے اس موقع پر ڈیو ٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کر کے انہیں الرٹ رہ کر دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا کہنا تھا اسلام آباد پولیس شہریوں کےجان او مال کے تحفظ کیلئے مکمل طور پر کوشاں ہے اور وفاقی دارالحکومت میں قائم تمام گرجا گھروں سمیت مساجد، امام بارگاہوں ،مدارس اور مذہبی مقامات پر سیکورٹی الرٹ ہے ۔