ریسکیو 1122 کا گذشتہ 24 گھنٹوں میں 403 ایمرجنسیز پر ریسپانس، 398 متاثرین کو امداد کی فراہمی

ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 403 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 398 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔ ان ایمرجنسیز میں 379 ملتان شہر، 13 شجاع آباد جبکہ 11 جلال پور پیر والا میں رپورٹ ہوئیں۔ اس دوران 82 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 76 ملتان، 5 شجاع آباد اور 1 جلال پور پیر والا میں رپورٹ ہوئے۔

ملتان۔ 02 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 403 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 398 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔ ان ایمرجنسیز میں 379 ملتان شہر، 13 شجاع آباد جبکہ 11 جلال پور پیر والا میں رپورٹ ہوئیں۔ اس دوران 82 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 76 ملتان، 5 شجاع آباد اور 1 جلال پور پیر والا میں رپورٹ ہوئے۔

میڈیکل ایمرجنسیز کی مجموعی تعداد 237 رہی جن میں 231 ملتان، 3 شجاع آباد اور 3 جلال پور پیر والا میں اٹینڈ کی گئیں۔ اسی طرح 14 فال انسیڈنٹس، 2 فائر ایمرجنسیز، 15 کرائم انسیڈنٹس اور 3 اموات کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 150 افراد کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ 217 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ضلع بھر میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 398 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔