پنجاب کے شمال مشرقی ووسطی اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان،دیگرعلاقوں میں موسم گرم رہے گا،ترجمان

"محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے شمال مشرقی اور وسطی اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔”

لاہور۔2اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے شمال مشرقی اور وسطی اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان جبکہ دیگرعلاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہے گا۔

ترجمان محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق صوبہ کے مشرقی اور وسطی اضلاع میں چند مقامات پر بادل چھائے رہنے کے ساتھ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ موسم گرم مرطوب رہا تا ہم بعض مقامات پر بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29اور زیادہ سے زیادہ 36سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 54فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 92فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز سکس میں99، سول سکر ٹریٹ 91،برکی روڈ110،عسکری ٹین66،ماڈل ٹائون 75،بیدیاں روڈ88اور علامہ اقبال ٹائون میں 88ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔