سوات تھانہ کبل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں اب تک 14 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، ترجمان ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا

"سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں اب تک 14 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں 9 شہدا کے جسدِ خاکی کی تصدیق سنٹرل ہسپتال سیدو شریف اور 5 شہدا کے جسدِ خاکی کی تصدیق کبل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کی ہے۔”

پشاور۔ 02 اگست (اے پی پی):سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں اب تک 14 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں 9 شہدا کے جسد خاکی سنٹرل ہسپتال سیدو شریف اور 5 شہدا کے جسد خاکی کی تصدیق کبل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی جانب سے کردی گئی ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا بلال احمد فیضی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات شعیب منصور کی نگرانی میں ریسکیو 1122 سوات امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 سوات کی 13 ایمبولینسز اور 45 سے زائد ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو 1122 نے 15 سے زائد زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔