وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

"وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔”

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک، بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ انجینئر امیر مقام نے خودکش حملے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی، مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل دے۔