"ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا ہے کہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال اور کبل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں۔”
سیدو ٹیچنگ ہسپتال اور کبل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ، زخمیوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضروری انتظامات مکمل ہیں،ڈی سی سوات

مزید خبریں
پشاور۔ 02 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے کہا ہے کہ تحصیل کبل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے بروقت علاج کےلیے کبل ہسپتال اور سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری، مؤثر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔دونوں ہسپتالوں میں ادویات، طبی عملہ، خون کی دستیابی اور دیگر ضروری طبی سہولیات مکمل طور پر موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔








