خیبر پختونخوا،آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے۔45 کشمیر ویلی۔VI کےانتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب، غیر حتمی نتیجہ

"خیبر پختونخوا میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے-45 کشمیر ویلی-VI کے 41 پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔”

پشاور۔ 02 اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے۔45 کشمیر ویلی۔VI کے 41 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔

خیبر پختونخوا میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے۔45 کشمیر ویل۔VI کے 41 پولنگ اسٹیشنوں پر اتوار کے روز پرامن طریقے سے پولنگ ہوئی۔ کل 7,655 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 4,675 ووٹرز نے آزادانہ اور شفاف انداز میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ریجنل الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق کل سات امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے امیدوار عبدالمجید خان 3,448 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ آزاد کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے عبدالحمید بٹ 242 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔ ووٹر ٹرن آؤٹ 61.1 فیصد رہا۔