حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں محفل سماع پیرکو ہوگی

"حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے 983ویں تین روزہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں محفلِ سماع کل پیر کو منعقد ہوگی۔ ترجمان محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے مطابق محفلِ سماع کی افتتاحی تقریب صبح 10 بجے رشید ایونٹس کمپلیکس، چوک سردار چپل فیکٹری، بلال گنج میں منعقد ہوگی۔”

لاہور۔2اگست (اے پی پی):حضرت داتا گنج بخش کے983 ویں3 روزہ عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں محفل سماع کل پیر کو منعقد ہوگی ۔ ترجمان محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے مطابق محفل سماع کی افتتاحی تقریب کل پیر کو 10:00بجے دن بمقام رشید ایونٹس کمپلیکس،چوک سردار چپل فیکٹری بلال گنج میں منعقد ہو گی۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن،سیکرٹری/ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ اورڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف حافظ انیس الرحمن سمیت اہم سرکاری وغیر سرکاری شخصیات کے علاوہ زائرین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شرکت کر ے گی۔ واضح رہے کہ عرس تقریبات کا باقاعدہ آغاز (02اگست کو) رسمِ چادر پوشی سے ہوچکا ہے۔