"ڈی پی او نوشہرہ سونیا شمروز خان کی ہدایت پر پولیس لائن نوشہرہ کی جامع مسجد میں شہداء پولیس خیبرپختونخوا کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔”
نوشہرہ، شہداء پولیس خیبرپختونخوا کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا

مزید خبریں
پشاور۔ 02 اگست (اے پی پی):ڈی پی او نوشہرہ سونیا شمروز خان کی ہدایت پر پولیس لائن نوشہرہ کی جامع مسجد میں شہداء پولیس خیبرپختونخوا کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
نوشہرہ پولیس ترجمان کے مطابق تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن شاہ اسد خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز قیصر خان سمیت پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے شہداء کے درجات کی بلندی، وطن کی سلامتی اور پائیدار امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او سونیا شمروز خان نے اپنے دفتر میں بھی شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں شیرینی بھی تقسیم کی گئی۔ ڈی پی او نوشہرہ نے اپنے پیغام میں کہا شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ نوشہرہ پولیس شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔







