وفاقی وزیر ریلوے کی سوات خودکش دھماکے کی شدید مذمت، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، حنیف عباسی

"وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔”

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سوات کے علاقے کبل میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے خیبر پختونخوا پولیس، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری ملک کے امن کی ضمانت ہے۔