چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کا دورہ جی سکس ، چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے جی سکس میں چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور ٹریفک و سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک افسران سے ملاقات کی، انہیں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور جلوس کے اختتام تک مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے جی سکس میں چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور ٹریفک و سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک افسران سے ملاقات کی، انہیں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور جلوس کے اختتام تک مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

کائنات اظہر خان نے کہا کہ جلوس کے شرکا اور شہریوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں گے۔