امریکی ریاست واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ

امریکی ریاست واشنگٹن کے مشرقی علاقوں میں لگنے والی جنگل کی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، جس کے باعث تقریباً 5 ہزار گھروں کو خالی کرا لیا گیا، جبکہ 600 کے قریب مکانات، کاروباری مراکز اور دیگر عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ریاست کے دوسرے بڑے شہر سپوکین اور اس کے گرد و نواح میں بھڑکنے والی آگ تقریباً 21 مربع کلومیٹر رقبے …

واشنگٹن۔3اگست (اے پی پی):امریکی ریاست واشنگٹن کے مشرقی علاقوں میں لگنے والی جنگل کی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، جس کے باعث تقریباً 5 ہزار گھروں کو خالی کرا لیا گیا، جبکہ 600 کے قریب مکانات، کاروباری مراکز اور دیگر عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ریاست کے دوسرے بڑے شہر سپوکین اور اس کے گرد و نواح میں بھڑکنے والی آگ تقریباً 21 مربع کلومیٹر رقبے تک پھیل چکی ہے۔

یہ آگ مغربی امریکا میں بھڑکنے والی درجنوں جنگل کی آگ کا حصہ ہے، جنہوں نے وفاقی، ریاستی اور مقامی اداروں کی آگ بجھانے کی صلاحیت کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ادھر مغربی اڈاہو اور مشرقی اوریگن کے گھاس زاروں میں لگی ایک اور بڑی آگ پر قابو پانے کے لیے عملہ مسلسل دسویں روز بھی مصروف ہے۔ بلڈوزروں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے جاری کارروائیوں کے باوجود یہ آگ تقریباً 1,360 مربع کلومیٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔