تحصیل جنڈ کے محلہ احمد آباد کچہری کے قریب نالے میں موٹرسائیکل گرنے سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق ھو گئی تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوئی کہ تحصیل جنڈ میں محلہ احمد آباد میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔
اٹک ،تحصیل جنڈ کے محلہ احمد آباد کچہری کے قریب نالے میں موٹرسائیکل گرنے سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق ھو گئی
اٹک۔ 03 اگست (اے پی پی):تحصیل جنڈ کے محلہ احمد آباد کچہری کے قریب نالے میں موٹرسائیکل گرنے سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق ھو گئی تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوئی کہ تحصیل جنڈ میں محلہ احمد آباد میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ابتدائی معلومات اور عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل کو مبینہ طور پر ایک نامعلوم گاڑی نے پیچھے سے ٹکر ماری، جس کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے موجود نالے میں جا گری۔حادثے کے وقت موٹرسائیکل پر باپ اور بیٹی سوار تھے۔
والد محفوظ رہے جبکہ 20 سالہ دخترِ امیر عبداللہ ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے سے قبل مقامی افراد نے لڑکی کو نالے سے نکال لیا تھا ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق لڑکی کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کر دی۔









