وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی آزاد و کشمیر کے عوام کا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی آزاد کشمیر کے عوام کا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے،وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی آزاد و کشمیر کے عوام کا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں برتری پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے جیتنے والے تمام امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کامیابی کا یہ تسلسل قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی پوری ٹیم کی محنت کا ثمر ہے، قائد مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی ٹیم نے آزاد کشمیر میں انتہائی کامیاب انتخابی مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا جس سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہو گا ۔









