واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 50 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 91 ہزار 900 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 700 کیوسک
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 50 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 91 ہزار 900 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 19 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 19 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 85 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 69 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 61 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 54 ہزار 100 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 52 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 43 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 54 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 34 ہزار 900 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 58 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 28 ہزار 500 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 87 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 34 ہزار 300 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 36 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 18 ہزار 700 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 96 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 88 ہزار 200 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 89 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 76 ہزار 500 کیوسک رہا۔
تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1543 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.178 ملین ایکڑفٹ، منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1199.35 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.193 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔









