ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے کوالٹی اشورنس ایجنسی (کیو اے اے) اور پاکستان نیٹ ورک آف کوالٹی اشورنس اِن ہایئر ایجوکیشن (پی این کیو اے ایچ ای) کے درمیان ملک کے اعلیٰ تعلیمی شعبے میں معیارِ تعلیم کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
ایچ ای سی کے ملک کے اعلیٰ تعلیمی شعبے میں معیارِ تعلیم کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے کوالٹی اشورنس ایجنسی (کیو اے اے) اور پاکستان نیٹ ورک آف کوالٹی اشورنس اِن ہایئر ایجوکیشن (پی این کیو اے ایچ ای) کے درمیان ملک کے اعلیٰ تعلیمی شعبے میں معیارِ تعلیم کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد پاکستان کی جامعات میں معیارِ تعلیم اور معیار کی یقین دہانی کے نظام کو مضبوط بنانا، باہمی تعاون کو فروغ دینا اور کوالٹی اشورنس سے متعلق بہترین طریقہ کار کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر دونوں اداروں کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت تربیتی پروگراموں، استعداد کار میں اضافے، علمی تعاون، تحقیق اور معیارِ تعلیم کی بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ملک کی جامعات میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیمی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں معیار کی یقین دہانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، جامعات کی کارکردگی بہتر کرنے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر تعلیمی معیار کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔








