سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی شاکر سولنگی کے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

"سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے رکن شاکر سولنگی کے جوان سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔”

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی و ممبر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان شاکر سولنگی کے جوان سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے شاکر سولنگی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوان اولاد کا بچھڑ جانا والدین اور اہلِخانہ کے لئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں شاکر سولنگی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق، صبرِ جمیل اور استقامت کی دعا کی۔