"اسلامی یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام سمر سپلیش سپورٹس گالا 2026 مختلف کھیلوں اور بھرپور سرگرمیوں کے بعد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔”
اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سمر سپلیش سپورٹس گالا 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے زیر اہتمام سمر سپلیش سپورٹس گالا 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
ترجمان جامعہ کے مطابق سمر سپلیش سپورٹس گالا میں بچوں نے مختلف کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس موقع پر بچوں کی جسمانی صحت، سماجی روابط، ٹیم ورک اور شخصیت کی مثبت نشوونما پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ سپورٹس گالا کا کامیاب انعقاد اس بات کا مظہر ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی بچوں کو کلاس روم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ معیاری غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے سیکھنے کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ اس سلسلے میں ایسی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے جو بچوں کی جسمانی، سماجی اور ذاتی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ مستقبل میں بھی بچوں کی ہمہ جہت تربیت اور مثبت کردار سازی کے لئے اسی نوعیت کی بامقصد اور منظم سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گی۔








