حضرت علی ہجویری گنج بخش ؒکے983 ویں عرس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،علی ڈار

"علی ڈار نے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے 983ویں عرس کے موقع پر عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم روحانی شخصیت محبت، امن اور انسانیت کا روشن پیغام ہے۔”

لاہور۔3اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر علی ڈارنے کہا ہے کہ حضرت علی ہجویری گنج بخش ؒکے983 ویں عرس کے موقع پر تمام عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آج مجھے وہ خدمت انجام دینے کا موقع ملا ہے جو میرے والد اسحاق ڈار بھی انجام دیتے رہے ہیں۔ حضرت علی ہجویری نے برصغیر میں اسلام کی اشاعت اور دینی تعلیمات کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی ہجویریؒ نے اپنی محنت، اخلاص اور دین سے محبت کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو اسلام کی روشنی سے آشنا کیا۔علی ڈار نے کہا کہ حضرت گنج بخش کی تعلیمات توحید، عشقِ رسولؐۖ، محبت، رواداری اور خدمتِ انسانیت کا عظیم پیغام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرس کی تقریبات کے کامیاب انعقاد کے لیے اوقاف، ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام متعلقہ ٹیموں کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ علی ڈار نے کہا کہ حکومت پنجاب زائرین کی خدمت اور حضرت گنج بخش کے عرس کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔