یومِ شہدائے پولیس، بنوں پولیس کی جانب سے خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

پشاور۔ 04 اگست (اے پی پی):ڈی پی او بنوں، کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی خصوصی ہدایات پر پولیس لائن بنوں میں خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا۔ تر جمان بنوں پولیس کے مطابق بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس افسران اور جوانوں نے ایثار، انسان دوستی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کیا تاکہ ضرورت مند مریضوں کی مدد کی جا سکے اور …

پشاور۔ 04 اگست (اے پی پی):ڈی پی او بنوں، کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی خصوصی ہدایات پر پولیس لائن بنوں میں خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا۔

تر جمان بنوں پولیس کے مطابق بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس افسران اور جوانوں نے ایثار، انسان دوستی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کیا تاکہ ضرورت مند مریضوں کی مدد کی جا سکے اور انسانیت کی خدمت کے اس عظیم فریضے میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھا جائے گا اور ان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن کے قیام اور خدمتِ خلق کے لیے بھرپور انداز میں فرائض انجام دیے جائیں گے۔ڈی پی او بنوں نے کہا کہ خون کا عطیہ صرف ایک طبی ضرورت پوری کرنا نہیں بلکہ انسانیت سے محبت، ایثار اور ہمدردی کی عملی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنوں پولیس اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور انہی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ہمیشہ پرعزم رہے گی۔سلام شہدائے پولیس آپ کی لازوال قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

مزید خبریں