وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات ، علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مسلسل رابطوں اور تعمیری بات چیت کی اہمیت پر زور
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات ، علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مسلسل رابطوں اور تعمیری بات چیت کی اہمیت پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مسلسل رابطوں اور تعمیری بات چیت کی اہمیت پر زور دیاہے۔ بدھ کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔وزیر دفاع نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مسلسل رابطوں اور تعمیری بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی جو باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل رابطے اور تعاون برقرار رکھنے کے حوالے سے دونوں فریقین کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔







