"یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اوکاڑہ پولیس کے زیرِ اہتمام جناح پارک کے سامنے ’شمعیں روشن‘ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں اوکاڑہ پولیس کے 42 شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔”
یومِ شہداء پولیس کے موقع پر اوکاڑہ پولیس کے زیرِ اہتمام جناح پارک کے سامنے ”شمعیں روشن” کی ایک پروقار تقریب

مزید خبریں
اوکاڑہ۔ 05 اگست (اے پی پی):یومِ شہداء پولیس کے موقع پر اوکاڑہ پولیس کے زیرِ اہتمام جناح پارک کے سامنے ”شمعیں روشن” کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں اوکاڑہ پولیس کے 42 شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ملک محمد اکرام نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر شہداء کے بچوں نے بھی اپنے عظیم والدین کی یاد میں شمعیں روشن کیں، جس سے تقریب کا ماحول انتہائی جذباتی اور پُروقار بن گیا۔تقریب میں عوام الناس، تاجر برادری، صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندگان، پولیس افسران و اہلکاروں اور شہداء کے اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے امن، سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ڈی پی او نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس اپنے شہداء کی فیملیز کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے







