وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کی ایمرجنسی وارننگ پالیسی 12 اگست تک حتمی جائزہ کے لیے پیش کرنے کی ہدایت

"وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے ایمرجنسی وارننگ پالیسی کو حتمی جائزے کے لیے 12 اگست تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔”

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے ایمرجنسی وارننگ پالیسی 12 اگست تک حتمی جائزہ کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سےملاقات کی۔ملاقات کے دوران ​پاکستان میں ٹیلی کام ایمرجنسی ارلی وارننگ سسٹم اور سیل براڈکاسٹ کے قیام پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔​برطانیہ نے پاکستان کو ایمرجنسی وارننگ پالیسی اور ٹیکنالوجی کی فراہمی میں مکمل تکنیکی معاونت کا اعادہ کیا۔​وفاقی وزیر آئی ٹی نے ایمرجنسی وارننگ پالیسی 12 اگست تک حتمی جائزہ کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی۔