وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور پروڈیوسر اور معروف شاعر محمد سلیم طاہر کے انتقال پر اظہارِ افسوس

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور پروڈیوسر اور معروف شاعر محمد سلیم طاہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور پروڈیوسر اور معروف شاعر محمد سلیم طاہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ محمد سلیم طاہر کی وفات سے پاکستان ٹیلی وژن اور ادبی حلقے ایک باصلاحیت، مخلص اور باوقار شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے نشریات اور ادب کے شعبے میں اپنی خدمات سے ہمیشہ اچھا نام کمایا اور اپنے کام کے ذریعے دیرپا نقوش چھوڑے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مرحوم کی فنی، ادبی اور تخلیقی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین