نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان سے روانہ

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان سے روانہ

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان سے روانہ ہوگئے۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورہ کے دوران انہوں نے یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔

روانگی کے موقع پر ہاشمی مملکت اردن کی وزارت خارجہ و تارکین وطن کے امور میں انسانی حقوق ڈائریکٹوریٹ کی ڈائریکٹر سجا المجالی، اردن میں پاکستان کے سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ وطن واپسی سے قبل مدینہ منورہ میں مختصر قیام کریں گے۔