ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں یومِ شہدائے پولیس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

"ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں یومِ شہدائے پولیس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں پولیس کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔”

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 05 اگست (اے پی پی):ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں یومِ شہدائے پولیس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غلام مبشر میکن اور ڈی پی او ڈیرہ ضیاالدین احمد نے اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ میں یادگارِ شہدائے پولیس پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، سلامی پیش کی اور وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں کمانڈر ڈی ایس ایف بریگیڈیئر رضوان الحق، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غلام مبشر میکن، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ حکمت اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاء الدین احمد، پاک فوج و دیگر سیکیورٹی فورسز کے افسران، پولیس کے اعلی حکام، سول سوسائٹی کے نمائندگان، غازیانِ پولیس، شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی