پشاور۔ 05 اگست (اے پی پی):محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبرپختونخوا نے دیر بالا کے عشیری درہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ہیضہ کی وبا کی اطلاعات کے پیش نظر فوری ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بٹ خیلہ کی موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی، جہاں مختلف مقامات سے پینے کے پانی کے نمونے حاصل کیے گئے تاکہ پانی کے …
دیر بالا میں ہیضہ کی وباسے متاثرہ علاقوں میں فوری اقدامات کا آغاز

مزید خبریں
پشاور۔ 05 اگست (اے پی پی):محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبرپختونخوا نے دیر بالا کے عشیری درہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ہیضہ کی وبا کی اطلاعات کے پیش نظر فوری ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بٹ خیلہ کی موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی، جہاں مختلف مقامات سے پینے کے پانی کے نمونے حاصل کیے گئے تاکہ پانی کے معیار کا تجزیہ کرکے آلودگی کی وجوہات کا بروقت تعین کیا جا سکے۔محکمہ کی ٹیم نے عوام کو محفوظ اور صاف پانی کے استعمال سے متعلق احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیاجبکہ پانی کو جراثیم سے پاک بنانے کے لیے متاثرہ علاقوں کے مکینوں میں کلورین کی گولیاں بھی تقسیم کی گئیں۔صوبائی وزیر فضل شکور خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پانی کے معیار کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے، عوام کو محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صحتِ عامہ کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔







